15 فروری 2022 - 13:55
جشن مولود کعبہؑ کے سلسلہ میں لاہور بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری

جشن مولود کعبہ حضرت علی علیہ السلام کے سلسلہ میں لاہور بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے مرکزی ریلی ناصر باغ سے براستہ مال روڈ الحمراء ہال تک نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مختلف مسالک و مذاہب کے نمائندہ علماء و عمائدین نے کی۔ رہنما بگھیوں پر سوار تھے، جبکہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوئی۔ ریلی کے اختتام پر ڈھول ڈھمکے اور بینڈ باجے کیساتھ یوم علی علیہ السلام کا کیک بھی کاٹا گیا۔ ریلی کی قیادت مولانا مشتاق حسین جعفری کر رہے تھے۔ ریلی میں قاسم علی قاسمی سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ ریلی کے شرکاء یوم علیؑ کی مناسبت سے نعرے بھی لگا رہے تھے۔ یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے لاہور کے سروسز ہسپتال میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جشن ولادت حضرت علی علیہ السلام پر 50 50 پونڈ کے کیک کاٹے گئے۔ پروفیسر شہزاد انور، ایم ایس ڈاکٹر عامر مفتی، ڈاکٹر اسد علی شاہ، ڈاکٹر جعفر نقوی، ڈاکٹر قراہ العین علی، ڈاکٹر صالحہ بتول، رضوان حیدر، سید الطاف حسین، نذر عباس، ذیشان حیدر، ارشد بٹ سمیت ڈاکٹرز اور عملے کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ جشن ولادت حضرت سیدنا علی المرتضیؑ کی مناسبت سے لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن شاہدرہ کے زیراہتمام تقریب ہوئی، حنان بٹ نے تلاوت کلام پاک پیش کی، جبکہ مرزا رضوان نے بارگاہ سرور کونین حضرت محمدﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ علامہ قاری محمد اقبال نقشبندی نے فضائل حضرت علی المرتضیؑ بیان کئے۔ تقریب میں صدر لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن مرزا احسان نقشبندی، احسان خان، اکرام بٹ اور دیگر بھی شریک ہوئے۔ تقریب میں ملکی سلامتی کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے حوالے سے ٹاون شپ میں بھی کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سماجی کارکن مہتاب حسن کی جانب سے 13 رجب کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پیر سید ذوالنورین نے ولادت حضرت علی علیہ السلام کا کیک کاٹا۔ اس کے علاوہ دربار بی بی پاکدامن، موچی دروازے، شاہ عالم مارکیٹ، اچھرہ بازار، اردو بازار سمیت مختلف مارکیٹوں، امام بارگاہوں اور کالونیز میں بھی جشن مولود کعبہ کے سلسلہ میں تقاریب منعقد ہوئیں۔ اس موقع پر مقررین نے حضرت علی علیہ السلام کے فضائل بیان کئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔جشن مولود کعبہ حضرت علی علیہ السلام کے سلسلہ میں لاہور بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے مرکزی ریلی ناصر باغ سے براستہ مال روڈ الحمراء ہال تک نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مختلف مسالک و مذاہب کے نمائندہ علماء و عمائدین نے کی۔ رہنما بگھیوں پر سوار تھے، جبکہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوئی۔ ریلی کے اختتام پر ڈھول ڈھمکے اور بینڈ باجے کیساتھ یوم علی علیہ السلام کا کیک بھی کاٹا گیا۔ ریلی کی قیادت مولانا مشتاق حسین جعفری کر رہے تھے۔ ریلی میں قاسم علی قاسمی سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ ریلی کے شرکاء یوم علیؑ کی مناسبت سے نعرے بھی لگا رہے تھے۔

یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے لاہور کے سروسز ہسپتال میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جشن ولادت حضرت علی علیہ السلام پر 50 50 پونڈ کے کیک کاٹے گئے۔ پروفیسر شہزاد انور، ایم ایس ڈاکٹر عامر مفتی، ڈاکٹر اسد علی شاہ، ڈاکٹر جعفر نقوی، ڈاکٹر قراہ العین علی، ڈاکٹر صالحہ بتول، رضوان حیدر، سید الطاف حسین، نذر عباس، ذیشان حیدر، ارشد بٹ سمیت ڈاکٹرز اور عملے کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ جشن ولادت حضرت سیدنا علی المرتضیؑ کی مناسبت سے لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن شاہدرہ کے زیراہتمام تقریب ہوئی، حنان بٹ نے تلاوت کلام پاک پیش کی، جبکہ مرزا رضوان نے بارگاہ سرور کونین حضرت محمدﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ علامہ قاری محمد اقبال نقشبندی نے فضائل حضرت علی المرتضیؑ بیان کئے۔ تقریب میں صدر لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن مرزا احسان نقشبندی، احسان خان، اکرام بٹ اور دیگر بھی شریک ہوئے۔ تقریب میں ملکی سلامتی کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے حوالے سے ٹاون شپ میں بھی کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سماجی کارکن مہتاب حسن کی جانب سے 13 رجب کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پیر سید ذوالنورین نے ولادت حضرت علی علیہ السلام کا کیک کاٹا۔ اس کے علاوہ دربار بی بی پاکدامن، موچی دروازے، شاہ عالم مارکیٹ، اچھرہ بازار، اردو بازار سمیت مختلف مارکیٹوں، امام بارگاہوں اور کالونیز میں بھی جشن مولود کعبہ کے سلسلہ میں تقاریب منعقد ہوئیں۔ اس موقع پر مقررین نے حضرت علی علیہ السلام کے فضائل بیان کئے۔

ریلی کی قیادت مختلف مسالک و مذاہب کے نمائندہ علماء و عمائدین نے کی۔ رہنما بگھیوں پر سوار تھے، جبکہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوئی۔ ریلی کے اختتام پر ڈھول ڈھمکے اور بینڈ باجے کیساتھ یوم علی علیہ السلام کا کیک بھی کاٹا گیا۔ ریلی کی قیادت مولانا مشتاق حسین جعفری کر رہے تھے۔ ریلی میں قاسم علی قاسمی سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ ریلی کے شرکاء یوم علیؑ کی مناسبت سے نعرے بھی لگا رہے تھے۔

یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے لاہور کے سروسز ہسپتال میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جشن ولادت حضرت علی علیہ السلام پر 50 50 پونڈ کے کیک کاٹے گئے۔ پروفیسر شہزاد انور، ایم ایس ڈاکٹر عامر مفتی، ڈاکٹر اسد علی شاہ، ڈاکٹر جعفر نقوی، ڈاکٹر قراہ العین علی، ڈاکٹر صالحہ بتول، رضوان حیدر، سید الطاف حسین، نذر عباس، ذیشان حیدر، ارشد بٹ سمیت ڈاکٹرز اور عملے کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ جشن ولادت حضرت سیدنا علی المرتضیؑ کی مناسبت سے لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن شاہدرہ کے زیراہتمام تقریب ہوئی، حنان بٹ نے تلاوت کلام پاک پیش کی، جبکہ مرزا رضوان نے بارگاہ سرور کونین حضرت محمدﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ علامہ قاری محمد اقبال نقشبندی نے فضائل حضرت علی المرتضیؑ بیان کئے۔ تقریب میں صدر لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن مرزا احسان نقشبندی، احسان خان، اکرام بٹ اور دیگر بھی شریک ہوئے۔ تقریب میں ملکی سلامتی کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے حوالے سے ٹاون شپ میں بھی کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سماجی کارکن مہتاب حسن کی جانب سے 13 رجب کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پیر سید ذوالنورین نے ولادت حضرت علی علیہ السلام کا کیک کاٹا۔ اس کے علاوہ دربار بی بی پاکدامن، موچی دروازے، شاہ عالم مارکیٹ، اچھرہ بازار، اردو بازار سمیت مختلف مارکیٹوں، امام بارگاہوں اور کالونیز میں بھی جشن مولود کعبہ کے سلسلہ میں تقاریب منعقد ہوئیں۔ اس موقع پر مقررین نے حضرت علی علیہ السلام کے فضائل بیان کئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242